بھٹکل 14 ؍اکتوبر (ایس او نیوز) شمش الدین سرکل کے پاس ٹی ایف سی ہوٹل کے سامنے خالی جگہ پر ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس شناخت ہاسن کے رہنے والے کے ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور ناگراج منجے گوڈا (57سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
کھلے میدان میں لاش پڑی ہونے کی خبر ملنے پر ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے اور جائزہ لینے کے بعد لاش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے سرکاری اسپتال کے مردہ گھر میں منتقل کردیا۔ابتدائی جانچ کے دوران اس کے منھ سے خون نکلا ہو ادکھائی دیا۔ پتہ چلا ہے کہ یہ شخص عای شرابی تھا اور 11اکتوبر کوگھر سے غائب ہوگیاتھا، جس کے بارے میں اس کی بیوی اور بیتے نے ہاسن مضافاتی پولیس اسٹیشن میں گم شدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اکثر خون کی قئے کرتا رہتا تھا۔
ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی نوین بورکر نے معاملہ درج کرلیا اورسرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو گھروالوں کے حوالے کیا گیا۔